• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری دنیا پاکستان سپیڈ کے نئے دور سے مستفید ہوگی،بزنس فورم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف )نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کاروباری دنیا پاکستان سپیڈ کے نئے دور سے مستفید ہوگی۔ پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، نائب صدور احمد جواد اور جہاں آرا وٹو اور صوبائی چیئرمین نصیر ملک، دارو خان اچکزئی، ملک سہیل طلعت، عاطف اکرام شیخ، اشفاق پراچہ اور شبنم ظفر نے نو منتخب وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ وہ کاروباری برادری کے لیے ماحول فراہم کریں۔ انہوں نے کہا ملک کے لیے 20 سالہ اقتصادی وژن وضع کرنے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ʼاقتصادی چارٹرʼ پر دستخط اور اقتصادی ترقی کے لیے روڈ میپ شامل ہے پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ وژن پر پانچ سال بعد نظر ثانی کی جائے اور کسی بھی حکومت کو خود اسے تبدیل کرنے کی اجازت نہ دی جائے پالیسیوں میں عدم مطابقت اور ان میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں ایس آر اوز جاری کیے جا رہے ہیں اور اس عمل کو روکنا چاہیے ٹیکس کا موجودہ ڈھانچہ پیچیدگیوں سے بھرا ہوا ہے جس کے ساتھ ٹیکس کی بلند شرحیں اور خامیاں ہیں جو سرمایہ کاری کو روکتی ہیں، جدت کو روکتی ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
ملتان سے مزید