• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کا فیصلہ صرف KP تک ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ

پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق صرف خیبرپختونخوا کی حد تک ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر کیلئے ہوتا ہے، اس لئے اگر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین نے حلف اٹھایا ہے تو یہ توہین عدالت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں شفاف صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی نشستوں پر حلف برداری پر حکم امتناعی کا اطلاق صرف خیبرپختونخوا تک محدود ہے اس فیصلے کا اطلاق وفاق یا دیگر صوبوں پر نہیں ہوتا البتہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پورے ملک پر ہوتا ہے اس لئے اگر قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا ہے تو یہ توہین عدالت نہیں ، ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ جس کو ریلیف کی ضرورت ہوتی ہے وہ پشاور ہائیکورٹ آجاتاہے بلکہ تمام ہائیکورٹس برابر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید