کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو پاکستان سنی تحریک کے زہر اہتمام مساجد میں فلسطینی مسلمانوں کے لئے اجتماعی دعاکی گئی ، سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا اسرائیل کو جنگ بندی کی لیے کہہ رہی ہے مگر اسرائیل زمینی اور فضائی حملوں سے فلسطینیوں کو شہید کر رہا ہے اور اپنی جارحیت کی وجہ سے عالمی دہشتگردبن گیا ہے۔