اسلام آباد، راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی، آن لائن )پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ۔پی این ایس یرموک نے انتہائی تیزی سے موقع پر پہنچ کر 8 ماہی گیروں کو بچالیا، ایرانی سفیر کا اظہار تشکر،پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کا شکار کشتی کی طرف سے ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچالیا۔ پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔