• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی،بھاری جرمانے، ناقص اشیاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی میں کارروائیاں جاری، اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 50 لٹر رینسڈ آئل، 65 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر، 20لٹر ایکسپائرڈ کوڈ ڈرنکس، 5 کلو ملاوٹی برفی تلف کردی گئی،تفصیلات کے بوچیکی ولاز، مسعود پور ٹبہ، ڈار موڑ، ہیڈ سکندری نالہ اور رضا آباد چوک پر مٹھائی اور کھوئے کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے، گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج، دودھ کی خریداری کا ریکارڈ نہ ہونے پر 6 بیکریز کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے ، نوبہار نہر وہاڑی چوک اور رشید اباد میں ریوڑی، مکھانہ اور پتاشہ بنانے والے 2 یونٹس کو خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں گندگی پر 45 ہزار روپے، لودھراں میں بہاولپور روڈ پر معروف ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ سوسز کی موجودگی پر 25 ہزار، محلہ جوئیاں والا دنیاپور میں سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں حشرات پائے جانے، پر 15 ہزار جبکہ عثمان کمرشل سنٹر لودھراں میں ریسٹورنٹ کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور کچن ایریا میں حشرات کی بہتات پر 10 ہزار، چونگی نمبر 2 اور جٹالہ ٹاؤن میاں چنوں میں 2 سوڈا واٹر فیکٹریوں کو مشروبات کی تیاری میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 27 ہزار، معصوم شاہ روڈ بوریوالا اور اڈہ پپلی میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو برفی کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے، مٹھائی میں رنگ کاٹ اور کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے اور ایکسپائری مشروبات کی موجودگی پر 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ملتان سے مزید