• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹ کے وار سے اے ایس آئی لہولہان، زیر حراست ملزم فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)  زیر حراست ملزم  کا حملہ، اے ایس آئی زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق  تھانہ ممتاز  آباد پولیس دوران حراست پسٹل کی موجودگی کا انکشاف کرنے والے ملزم رؤف کے گھر پسٹل برآمدگی کے لیے پہنچی تو زیر حراست ملزم اے ایس آئی عمران اصغر کو اینٹ مار کر فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر لہولہان ہوکر زمین پر گرگیا جسے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق عمران اصغر کے سر اور  چہرے پر چوٹیں آئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، اطلاع پر پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید