• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ملزمان گرفتار،1400گرام چرس،1200گرام آئس اور شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 03 ملزمان گرفتار، 1400 گرام چرس، 1200 گرام آئس برآمد اور ولایتی شراب کی 24بوتلیں برآمد، پولیس نے جعل سازی و دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سیلاب متاثرین کے گھر لوٹ ماراور فائرنگ کرنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے نابالغہ لڑکی کو مبینہ اغوا کرکے زبردستی نکاح کروانے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ۔چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوکان مالک کیخلاف مقدمہ درج ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید