ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد شہباز کے دوست سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ڈیڑھ لاکھ نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے عبدالرشید سے مسلح ملزمان نقدی و موبائل لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد اکمل سے ڈاکو نقدی 75ہزار و موبائل لوٹ کر فرار تھانہ گلگشت کے علاقے ہمایوں شکور کا موبائل جھپٹا مارکر چھین کر فرار تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے محمد آصف چار مسلح نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل نقدی و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد حسنین سے ڈاکووں نے نقدی و موٹرسائیکل چھین لی جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے شبیر احمد کی دوکان سے 30کلو تانبا10کلو پیتل مظفر آباد کے علاقے عبدالوحید کا موبائل نادیہ لیاقت کے گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات قطب پور کے علاقے محمد سبحان کی نقدی و موبائل شاہ شمس کے علاقے محمد اسامہ ممتاز آباد کے علاقے ندیم ظفر کوتوالی کے علاقے سلیم کے موبائلزفونز گلگشت کے علاقے عبدالحنان ڈی ایچ اے کے علاقے راشد کی موٹرسائیکلیں صدر کے علاقے شفیع کا میٹر بجلی فخر نسیم کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے محمد امجد کا سامان قادر پورراں کے علاقے طارق کی نقدی 2لاکھ 90ہزار روپے چوری ہوگئے۔