بعض خواتین کے چہرے دو رنگی ہوتے ہیں۔ یعنی چہرے پر جگہ جگہ سفید کالے دھبے ہوتے ہیں ،جس سے حُسن ماند پڑ جاتا ہے ،عموماً خواتین اس صورت حال سے پریشان رہتی ہیں۔ یقیناً یہ پریشانی کی بات تو ہے۔ اسے میں ماہر امراض جلد کو دکھائیں۔ لیکن جب تک مسئلہ حل نہ ہو، آپ تقریب میں جاتے ہوئے میک اپ ایسا کریں کہ چہرے کا رنگ ایک لگے۔ دہری رنگت کی حامل خواتین فاؤنڈیشن اور پاؤڈر کم سے کم لگائیں ،تا کہ چہرے کا قدرتی تاثر اُبھر جائے۔
کم میک اپ کرنے سے اپنے آپ کو خوب صورت بنانا کسی آرٹ سے کم نہیں ہوتا،کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر جلد پر داغ دھبے زیادہ ہوں تو بہت زیادہ میک اپ کر کے انہیں چھپایا جاسکتا ہے ۔جب کہ یہ بالکل غلط سوچ ہے۔ متاثرہ جلد پر زیادہ میک اپ کرنے سے چہرہ کیک پیسٹری کی مانند لگتا ہے۔
میک اپ ایسا کریں کہ چھپ جائے داغ نکھر جائے چہرہ
دہری رنگت کی سب سے بڑی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے جس سے جلد ’’ڈی ہائیڈریشن ‘‘ کا شکار ہوجاتی ہے (ڈی ہائیڈریٹڈ اسکن ) بھی کہتے ہیں۔ دوسری بڑی وجہ دھوپ ہے ،سن بلاک استعمال نہ کرنے سے جب دھوپ میں باہر جاتی ہیں تو دھوپ کی تمازت سےجلد کی رنگت متاثر ہوجاتی ہے۔ ماہر آرائش حُسن کے مطابق زیادہ سے زیادہ پانی پینے کے علاوہ، دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر سن بلاک ضرور لگائیں۔ میک اپ اتنا لائٹ کریں کہ وہ قدرتی تاثر دے۔
لیکن میک اپ کرنے سے قبل چہرے پر آئسنگ کریں۔ دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے چہرے پر واٹر پروف سن بلاک لگائیں، پھر پر ائمر لگا کر جذب کرلیں، کیونکہ پر ائمر کے استعمال سے فاؤنڈیشن جذب ہونے میں آسانی ہوتی ہے ۔علاوہ ازیں آپ ٹی وی پینٹ اسٹک بھی لگا سکتی ہیں۔ آپ کی رنگت گوری ہو یا سانولی دہری رنگت کی جلد کے لیے یہ اسٹک موزوں ہے ۔ چہرے کی رنگت سے ملتا جلتا فاؤنڈیشن لگائیں۔
یاد رکھیں اگر بیس اچھی طرح جذب نہ ہوتو چہرے پر جھر یاں اور لائنیں نمودار ہوجاتی ہیں۔ آنکھوں کے گرد بیس بہت احتیاط سے لگائیں ،کیوں کہ یہ چہرے کا نازک حصہ ہوتا ہے اور زیادہ لائنیں اور جھریاں اسی حصے میں نمایاں ہوتی ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت میک اپ کریں تو بلش آن نہ لگائیں۔