• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باجود غزہ اور بالخصوص رفح پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہے ، ،حملوں میں مزید 57فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے جبالیہ میں رات بھر کی کارروائی میں تین یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں،حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی غزہ کے جبالیہ میں دو الگ الگ مقابلوں میں اسرائیل کے تین مرکاوا 4 ٹینکوں کو نشانہ بنایاہے، امریکا نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے دو بحری جہازوں پر میزائل حملے کئے ہیں، صیہونی فوجی ٹینکوں نے رفح کے مغرب میں واقع گنجان آباد علاقے میں پیش قدمی کی ہے، اسرائیل کی جانب سے امداد کی رسائی پر پابندی کے باعث غزہ کےکئی اسپتالوں میں ایندھن ختم ہوچکا ہے ، یونیسیف کا کہنا ہے کہ الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن کی کمی کے باعث 20نوزائیدہ بچوں کی جانیں خطرے میں ہے، مغربی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ بل برنز کی پیرس میں اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت متوقع ہے، سی آئی سربراہ پیرس میں قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بن الثانی سے بھی ملیں گے۔

اہم خبریں سے مزید