• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 12 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کو والد یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دے، مشعال ملک

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارتی جیل میں غیر قانونی طورپرنظربندکشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں اور ان کی12سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کو محمد یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں قیدیوں کے حقوق سے متعلق جنیوا کنونشن کے تحت یہ سہولت دی جائے۔ اس خاندان نے تقریبا 10ًسال سے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا ہے ۔ مشعال ملک نے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دیکھیں اور بھارت پر دبا ئوڈالیں کہ وہ انہیں دہلی کی تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دے۔
اسلام آباد سے مزید