کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی اور ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور بلندی درجات کیلے فاتحہ خوانی اور دعا کی،وفد میں سید اسد نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ اسحاق قرائتی، صابر کربلائی، ناصر حسینی،سید رضی حیدر رضوی مولانا عباس مطہری، سید عمران، سید حیدر زیدی اورسید میثم عباس شامل تھے۔