• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تعیناتیاں نہ ہونے سے لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 38 رہ گئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد ججز کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔نئے ججز کی تعیناتیاں نہ ہونے سے لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد38رہ گئی ہے۔رواں برس نومبر میں جسٹس شکیل احمد بھی ریٹائر ہونے والے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں آخری مرتبہ ججز کی تقرری مئی 2021 میں ہوئی تھی۔ادھر باخبرذرائع کا دعویٰ ہے لاہور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے پہلی بار خاتون جسٹس عالیہ نیلم کا نام لیاجارہا ہے۔ اس طرح پنجاب میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے بعد پہلی خاتون چیف جسٹس کی تقرری کا امکان ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر آنے والی ہیں۔ذرائع کے مطابق سنیارٹی میں پہلے نمبر پر آنے والے جسٹس شجاعت علی خان کو اضافی چارج دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید