• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل، لاہور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت 20 جون کو ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت 20جون کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید