• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل بریک ڈاؤن اور6گھنٹے سے زیادہ بجلی کی بندش پر لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

ملتان (سٹافرپورٹر)ایکسین میپکو موسی پاک ڈویژن انجینئر غلام محی الدین میتلا نے غفلت اور نااہلی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ فرخ شہباز لودھی کو معطل کر دیا ہے۔ ایل ایس کی معطلی میپکو واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کے عمر فاروق فیڈر پر طویل بریک ڈاؤن اور6گھنٹے سے زیادہ بجلی کی بندش پر عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایل ایس فرخ شہباز لودھی مجاز اتھارٹی کی بغیر اجازت کہ شہر سے باہر چلا گیا تھا۔عمر فاروق فیڈر پر بریک ڈاؤن پر متعلقہ سب ڈویژن کے رابطہ کرنے پر ایل ایس فرخ شہباز لودھی کا موبائل فون بند ملا ۔ایل ایس فرخ شہباز لودھی کو میپکو واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن سے ریلیو کر کے ملتان سرکل بھجوا دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید