• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ‘ ٹک ٹاک بند کرنیکی درخواست پر PTA کو نوٹس

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک بند کرنے کی درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ توہین مذہب مواد پر پابندی لگائی جائے۔ ٹک ٹاک کے وکیل نے کہا کہ خط میں واضح ہے پی ٹی اے کو غیر مناسب مواد ہٹانے کا پورٹل دیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا خط ڈائریکٹ نہیں لے سکتے، الگ درخواست دائر کر دیں۔
ملک بھر سے سے مزید