• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ای لائسنس‘ میکینک آن ویل‘ آن لائن کچہری‘ شکایات سیل فعال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کرائیں جس سے جرائم شرح میں واضح کمی ہوئی۔ شہرکی حفاظت ، شہریوں کی سہولت اور پولیس افسران کی ویلفیئر کیلئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔ پولیس موبائل سہولت وین‘ اسلام آباد پولیس سہولت وین‘ مخصوص مارگلہ ٹریلز پٹرول کو لانچ کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو اور ایمرجنسی رسپانس یونٹ میں نوجوان افسران کو تعینات کیا۔ نائٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات کئے گئے۔ آن لائن ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم اور ہیلپ لائن 1815م تعارف کرائی۔ آئی ٹی پی میکینک آن ویل سروس‘ ای لائسنس کا اجراء کیا‘ آن لائن کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ آئی جی شکایات سیل 1715کو فعال کیا گیا۔ مبین کاٹجز کا سنگ بنیاد رکھا۔ سیف سٹی استعداد بڑھانے اور 1113خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا۔
اسلام آباد سے مزید