• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے تحت پیر سے سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا اغاز ہوگیا ہے جس میں 40ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کیلئے 60 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار کے مطابق تمام سینٹر سپریڈنٹس اور کالج پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان کے انعقاد کو صاف و شفاف بنایا جائے اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے جب کہ کاپی کلچر کا خاتمہ کیا جائے پیر 24 جون صبح 10 بجے پری میڈیکل پارٹ 2 اردو کا پیپر تھا۔ پیر کو امتحانات شروع ہونے کے بعد ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کا پرچہ وائر ل ہوا تاہم ضیاالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار کے مطابق پرچہٓآوٹ نہیںہوا بلکہ شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعدکسی نے انٹرنیٹ پر وائرل کردیا تھا۔ انھوں نے کہا پیر کو اگرچہ گرمی زیادہ تھیتاہم کسی سینٹر سے کوئی بدنظمی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید