• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم، ڈیوٹی بڑھا دی

ٹوکیو (عرفان صدیقی) حکومت نے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر پرانی ڈیوٹیاں برقرار رکھنے کا اعلان کرکے یکم جولائی کو خاموشی سے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹیوں میں نہ صرف تمام چھوٹ ختم کردی بلکہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا جس کے بعد بارہ سو سی سی سے لیکر اٹھارہ سو سی سی گاڑیوں ڈیوٹیوں اور ٹیکسز پر پندرہ لاکھ روپے سے لیکر تیس لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس سے نہ صرف بیرون ممالک سے پاکستان آنے والی گاڑیوں بہت مہنگی ہوجائینگی بلکہ مقامی سطحپر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوجائیگا ، دوسری جانب وہ ہزاروں اوورسیز پاکستانی جو بجٹ کے اعلان سے قبل پرانی ڈیوٹی کے حساب سے گاڑیاں پاکستان روانہ کرچکے ہیں وہ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ یکم جولائی کو آنے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جو گاڑی یکم جولائی کے بعد پاکستان پہنچے گی اور پر نئی ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا ، واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں ہائبرڈ اور الیکڑک گاڑیوں کی ڈیوٹیز میں اضافے کا اعلان کیا تھا اور لگژری گاڑیوں پر ریگولرائزڈ ڈیوٹی میں بھی اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم بجٹ میں اس اعلان کے بعد سیاسی اور عوامی سطع پر اس اعلان کی سخت مخالفت کے بعد حکومت نے چند روز بعد ہی ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر اعلان کردہ نئی ڈیوٹی واپس لے لی تھی اور پرانی ڈیوٹی اور طریقہ کار کو بحال کردیا تھا تاہم حقیقت یہ ہے عوامی دباؤکو کم کرنے کے لیے ڈیوٹی واپس لینے کا اعلان کرکے حکومت نے اب خاموشی سے یکم جولائی کو نوٹیفکیشنکے ذریعے مڈل کلاس عوام کے استعمال کے بارہ سو سی سی سے لیکر اٹھارہ سو سی سی کی گاڑیوں پر بھی بھاری ڈیوٹیاں عائد کردی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید