• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن میں کھڑی گاڑیوں سے سامان چوری کرنیوالا دھر لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس لائن میں کھڑی زیردفعہ 550قبضہ میں لی گئی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا۔ تھانہ سول لائنز ہیڈ کانسٹیبلمحمد فیاض نے بتایا کہ پولیس لائن نمبر 1میںبطور انچارج گارد گاڑیاں زیر دفعہ 550 ض ف تعینات ہوں ۔گزشتہ روز ہیڈکانسٹیبل فیصل نے فون پر بتایا کہ ایک نامعلوم شخص بند شدہ گاڑیوں میں سے سامان چوری کررہا ہے جس کوقابوکرلیاگیا ۔ اس کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کاچوری شدہ سامان برآمد ہوا،پولیس کے مطابق ملزم پولیس لائن میں رہائش پذیر ایک مالی کے ہاں بطور مہمان آیاہواتھا۔
اسلام آباد سے مزید