• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی بے قابو ہونے کے باوجود ذمہ داروں کی نشاندہی اور ایکشن نہ ہو سکا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہے اورروزانہ سو سے زیادہ کنفرم مریض رپورٹ ہورہے۔ دوسری طرف سیکرٹری محکمہ صحت اور راولپنڈی انتظامیہ نے رواں ڈینگی سیزن سے نمٹنے کی ذمہ داری سیاسی افراد کو سونپ کر خود آئندہ سال کی منصوبہ بندی شروع کردی ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود(سابق کمشنر راولپنڈی بھی رہ چکے) اپنی تعیناتی اور ڈینگی بے قابو ہونے کے بعد پہلی بار راولپنڈی آئے تھے۔کمشنر آفس اجلاس میں ڈینگی بے قابو ہونے پرذمہ داروں کی نشاندہی اور ایکشن کی بجائے آئندہ سال کے حوالے سے ہدایات جاری کرکے رواں سیزن میں انتظامی سطح پر ہونے والی کوتاہی و لاپرواہی کو کلین چٹ کردیا گیا۔اجلاس میں دی جانے والی ہدایات کے مطابق ایم ڈی سالڈ ویسٹ ترجیحی بنیادوں پر مچھروں کی افزائش والی جگہوں کی صفائی کرائیں گے۔ڈی او سوشل ویلفیئر آگاہی مہم چلائیں گے۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ وقت پر ڈیلی ویجز کی ہائرنگ کو یقینی بنائیں گے۔ان کی تنخواہوں کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز کا انتظام کرائیں گے۔ڈینگی ٹیسٹ کے ایشوز کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید