• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیابان سر سید پارک کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر خیابان سر سید پارک کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ مہڑہ شریف پارک خیابان سر سید میں موسم سرما کے پھولوں کی کاشت، کیاریوں کی صفائی اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے راولپنڈی کے شہریوں کو بہترین قدرتی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید