• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

959 ان فٹ گاڑیاں بند ،27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔سٹی ٹریفک پولیس نے 52 روز کے دوران 959 ان فٹ گاڑیاں بند کر ادیں۔ اس دوران 7951پبلک سروس گاڑیوں کے چالان،قانون کی خلاف ورزی پر 86 لاکھ 29 ہزار روپے کے جرمانے جب کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 678 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ۔پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 49 مقدمات بھی درج کیے گئے۔اس حوالے سے سی ٹی او کاکہناتھا کہ غفلت و کوتاہی کی مرتکب گاڑیمالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید