• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز، آج یوم عقیدت منائیں گے، نیئر بخاری

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو جیالے شہداء سانحہ کارساز کے حوالے سے یوم عقیدت منائیں گے۔ صوبائی ڈویژنل ضلعی شہری دفاتر میں شہدا سانحہ کارساز کیلئے دعائیہ تقاریب ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے 177 شہدا 750زخمی ہونیوالے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ۔شمع جمہوریت کے پروانوں نے سالار جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید پر قربان ہوکر تاریخ کا روشن اور انمٹ باب رقم کیا ۔
اسلام آباد سے مزید