• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیزرز میں کونیکل بیفل کی تنصیب کا عمل شروع کردیا ہے، سوئی سدرن کمپنی

اسلام آباد ( نامہ نگار) سوئی سدر ن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ گیزرز میں کونیکل بیفل کی تنصیب کاعمل وزیراعظم شہبا زشریف کے توانائی تحفظ اقدامات کے تحت شروع کیا گیا ترجمان کے مطابق5 جنوری 2023 کو وزیرِ اعظم پاکستان کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا تھا گیزر میں کونیکل بیفل کی تنصیب سے صارفین گیس بل میں 25فیصد تک بچت کر سکتے ہیں، اسکے استعمال سے 45 فیصد تک قدرتی گیس کی بچت بھی کی جا سکتی ہےجس کے بعدوزارت پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن دونوں اداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام صارفین کے گیزرز میں کونیکل بیفل کی تنصیب لازمی کروائیں ،کونیکل بیفل کی لازمی تنصیب کیلئے گھریلو اور کمرشل صارفین کے معاہدے میں ترمیم کیلئے اوگرا کو درخواست دائر کی گئی ، اوگرا نے عوامی مشاورت کے بعد گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی کے معاہدوں میں ترمیم کی منظوری دی،کونیکل بیفل کی تنصیب سے متعلق چارجز اوگرا کی منظوری کے بعد گیس بلوں میں صارفین کو چارج کئے گئے ہیں سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو پرنٹ اور شوشل میڈیا اورکسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرز کے ذریعے کونیکل بیفل کی تنصیب کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید