کراچی (جنگ نیوز) ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل میچ ہفتے کو انگلینڈ کے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ شائقین کرکٹ کیلئے براہ راست نشر کرے گا۔ یاد رہے برق رفتار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل اس ایونٹ میں یونس خان پاکستانی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں جبکہ مصباح الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، وہاب ریاض اور شاہدآفریدی سمیت دیگر نامور کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل رات ساڑھے 8 بجے نشر کیا جائے گا۔