• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحکام پاکستان کیلئے سب جماعتوں کا مل بیٹھنا ضروری ہے‘ گورنر پنجاب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جمعہ کو پارلیمینٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے نماز جمعہ بھی پارلیمینٹ کی جامع مسجد میں ادا کی۔ گورنر نے خطیب قاری احمد الرحمان سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ استحکام پاکستان کیلئے سب کا مل بیٹھنا ضروری ہے۔ گورنر نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے انتظامیہ احتیاط سے کام لے۔ سب کو ایام مقدسہ اور مقدس شخصیات کا احترام کرنا چاہئے۔
اسلام آباد سے مزید