• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر PIA طیارے اور پانی سپلائی کی گاڑی میں تصادم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے اور پانی فراہمی پر مامور گاڑی میں تصادم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر موجود اے ٹی آر طیارے کو پانی سپلائی پر مامور گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے طیارے کو پیش آیا، گاڑی ٹکرانے سے رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کے حامل طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ پرواز کے مسافر لانج میں طیارے پر منتقلی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علی الصبح 6 بجے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے باعث 4 گھنٹے بعد منسوخ کر دی گئی۔ طیارے کو مزید چیک اپ کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے اور پانی فراہمی پر مامور گاڑی میں تصادم کا پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید