• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی خونی تاریخ، قاتلانہ حملوں میں 4 صدور ہلاک اور 7 زخمی ہوچکے

کراچی (نیوزڈیسک)امریکا میں صدور پر حملوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ابراہام لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم مک کینلی اور جان ایف کینیڈی قاتلانہ حملوں میں مارے گئے تھے جب کہ 7امریکی صدور حملوں میں محفوظ رہے۔امریکا میں کسی صدر کے قتل کا پہلا واقعہ 1865 میں پیش آیا جب اُس وقت صدر ابراہام لنکن کو فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھتے ہوئے گولی ماردی گئی تھی۔خیال رہے کہ امریکا کے 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر ابراہم لنکن کی تصویر ہوتی ہے۔امریکا میں سب سے کم مدت تک صدر رہنے والے جیمز گارفیلڈ تھے۔ انھوں نے یہ عہدہ 2 نومبر 1880 کو سنبھالا اور محض 6 ماہ بعد 4 مارچ 1881 کو قتل کردیئے گئے۔جیمز گارفیلڈ کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بہ یک دونوں ہاتھوں سے کام کرسکتے تھے اور بہ یک وقت ایک ہاتھ سے لاطینی اور دوسرے ہاتھ سے یونانی زبان لکھنے کے ماہر تھے۔امریکی صدر ولیم مک کینلی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ 1901 میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جس سے ہونے والا زخم گینگرین بن گیا اور وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔سال 1961 سے 1963 میں اپنے قتل تک صدر رہنے والے جان ایف کینیڈی امریکا کے کم عمر ترین اور 35 ویں صدر تھے۔ وہ رومن کیتھولک سے تعلق رکھنے والے واحد امریکی صدر تھے۔ انھیں بھی قتل کیا گیا تھا اور تاحال یہ قتل کیس ایک معمہ ہے۔قاتلانہ حملوں میں زندہ بچ جانے والے امریکی صدور کیفہرست بھی لمبی ہے۔

اہم خبریں سے مزید