راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 25موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 9 موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نون کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا،رابری کی 9 اورسٹریٹ کرائم کی 6وارداتوں میں شہریوں کو لوٹا گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں 3نامعلوم ملزمان محمود الحسن سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ بیکری چوک میں ڈیلیوری بوائےمدثرحسن سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل اور38سو روپے،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں 2موٹرسائیکل سوار عبدالمقیت سے گن پوائنٹ پر موبائل،تھانہ سول لائنزکے علاقہ جھنڈاچیچی میں منیب حیات کی دکان سے 2نامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر 70 ہزارروپے اور 6موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ روڈ پرشہزاد علی خان اپنی بیوی اور نانی کے ساتھ کار میں جارہاتھاکہ دو موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل ،15ہزارروپے ،اور طلائی زیورات مالیتی 2لاکھ روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ فیصل ہلزمارگلہ میں 3موٹرسائیکل سواررضوان اور اس کے ماموں بلال سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،موبائل اور28 ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ بائی پاس پھاٹک کے قریب تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعلی حسن سے موٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں نامعلوم لڑکا گن پوائنٹ پرطلحہ بن طارق سے موٹرسائیکل ،موبائل اور10 ہزار روپے چھین کر لے گیا۔ سرکلر روڈ پرمحمد سبحان کی گاڑی کی بیٹری ،کٹاریاں میںپاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے آفس کے گیٹ کا دروازہ توڑ کر بیٹریاں کل مالیتی 2لاکھ10ہزارروپے، سینسر بورڈ مالیتی 30ہزار، موبائل ،سولر پلیٹ اینڈ کیبل کل مالیتی 50ہزار روپے ،گلریز ون میں نمازجنازہ کے دورانمیجر وقاص غفورکی جیب سے موبائل مالیتی 5لاکھ روپے ،ٹھلیاں میںعامر کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔