• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سالمیت، اداروں پر حملہ کرنیوالی جماعت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے،بابر نواز خان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 18 ہری پور سے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان صاف و شفاف انتخابات کا بیانیہ لیکرچمپیئن بنتے ہیں جبکہ وہ خود مبینہ دھاندلی کے ذریعے جیت کر آئے ہیں۔ سٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔اگر وہ سچے ہیں تو الیکشن کمیشن میں میری درخواست کا سامنا کریں ۔کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم ملک میں انتشار پھیلانے اور ملکی سالمیت اور اداروں پر حملہ کرنے والی جماعت پر نہ صرف پابندی بلکہ اسے ہمیشہ کیلئے ختم کر دینا چاہیئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے فاطمہ جناح کا پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیئے۔
اسلام آباد سے مزید