• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈو بیراج پر درمیانے، سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

سکھر (بیورو رپورٹ) دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، گڈو بیراج پر درمیانے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، پانی کی سطح اسی تسلسل سے بلند ہوتی رہی تو آئندہ 48گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج پر بھی سیلابی صورتحال نچلے سے درمیانے درجے میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔ دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے باعث کچے کے علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی انتظامیہ نے دریائی بندوں کی نگرانی کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔ انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومرو کے مطابق ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث ندی و نالوں میں طغیانی کے بعد اب دریاؤں میں سیلابی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ دریائے سندھ کے گڈو اور سکھر بیراج پر 6اگست سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال تھی، اب گڈو بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید