• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی، بھٹو، ارشد ندیم سمیت 105 قومی اور غیرملکی شخصیات کیلئے اعزازات کا اعلان

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 105 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو انکے متعلقہ شعبوں میں خدمات، بہترین کارکردگی کے اعتراف میں قومی اعزازات سے نوازنے کا اعلان کر دیا اعلان پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا اور یہ ایوارڈز 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائینگے صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ایوارڈ زکا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے،صدر نے سائنس اور انجینئرنگ، تعلیم، طب، فنون، ادب، کھیل، سماجی خدمات، انسان دوستی، کاروبار، ٹیکس دہندگان و برآمد کنندگان، عوامی خدمات، بہادری اورخدمات کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز دینے کا اعلان کیا،سابق صدر و وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انکی عوامی خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان سے نوازنے کی منظوری دی گئی،کھیلوں کے شعبے میں صدر نے پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ توڑنے والے ارشد ندیم کیلئے ہلال امتیاز کا اعلان کیا، معروف کوہ پیما مراد سدپارہ کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ، ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دی گئی ،پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کرنے کی بھی منظوری دی گئی،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹر غلام محمد علی، سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز،ڈاکٹر سارا قریشی ، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی، تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز ، ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز، برکت شاہ، عبد الرشید کاکڑ اور عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائیگاشعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب سیٹنا کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر عاکف اللہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللّٰہ خان کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی،فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز ، ارشد عزیز ملک، بختیار احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائیگا ،فریحہ پرویز ، حامد رانا ، شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائیگا،ادب کے شعبے میں جاوید جبار کو ہلال امتیاز، سلمان اعوان ، ظفر وقار تاج اور منیزہ شمسی کو ستارہ امتیاز، سید جواد حسین جعفری کو تمغہ امتیاز ،عنبرین حسیب کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائیگا،کھیل کے شعبے میں مقصود احمد ، عماد شکیل بٹ ، رحمٰن اشتیاق اور میر نادر خان مگسی کو تمغہ امتیاز ، عامر اشفاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کی منظوری دی گئی ،سماجی خدمات اور خدمت خلق کے شعبے میں میاں عزیز احمد، جنید لاکھانی، ثناء ہاشوانی اور سفیناز منیر کو ستارہ امتیاز ،خواجہ انور مجید اور حسین داؤد کو ہلال امتیاز عطا کرنےکی منظوری دی گئی،ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز میں سید عمران علی شاہ ، ناظم الدین فیروز ، امتیاز حسین ، عدنان نیاز ، زاہد احمد غریب اور سید اسد حسین زیدی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائیگا،خدمات عامہ کے شعبے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر حسین بلوچ کو ستارہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دی گئی ،کیپٹن( ر)محمد خرم آغا ، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اورعمر فاروق کو ہلال امتیاز،ڈاکٹر روبابہ خان بلیدی ، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، وقاص الدین سید ، جمیل احمد ، ایاز خان ، احمد اسحاق جہانگیر اور عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز ، سید شکیل شاہ، اشہد جواد ، رباب سکندر ، محمد یوسف خان ، کارڈینل جوزف کاؤٹس ، ریحان مہتاب چاولہ ، ریئر ایڈمرل تنویر اور عامر محمود لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائیگا،بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید ، سپاہی محمد آصف شہید ، ایس پی محمد اعجاز خان شہید ، ڈی ایس پی سردار حسین شہید ، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید ، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلال شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائیگا،ملک سبز علی شہید اور کیپٹن (ر)حمزہ انجم کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائیگا،ملک محمود جان شہید ، سعید خان ، سمیع اللہ خان شہید ، صاحب خان اور ڈاکٹر شفیع محمد بزنجو کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دی گئی،پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں غیر ملکی افراد کو بھی اعزازات عطا کرنے کی منظوری دی گئی،فو چی ہنگ اور محمد سیف السویدی کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائیگا،ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ السبی اور انجینئر عبد اللہ السواہا کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائیگا،حیدر قربانوف اور ڈاکٹر کرسٹین شموٹزر کو ستارہ قائد اعظم عطا کرنے کی منظوری دی گئی،لوکاس ووارل ، ڈاکٹر اورور دیدیر ، پروفیسر ولیریہ فیورانی پیا سینٹینی اور اگستینو دا پولنزا کو تمغہ پاکستان عطا کیا جائیگا ، چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغہ قائد اعظم سے نوازا جائیگا،صدر مملکت نے ڈیانا مک آرتھر کو تمغہ خدمت عطا کرنے کی بھی منظوری دی۔

اہم خبریں سے مزید