• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اتحادوں کا تجربہ اچھا نہیں رہا، کسی سے اتحاد کے بغیر اپنی تحریک چلائیں گے، فضل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر ہمیں سیاست میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دے دی جائے تو ہمیں اپنی شکست پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی‘ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھےنہیں رہے ہیں‘ ہم مزید کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں نہ خود ہونا چاہتے ہیں‘اپوزیشن کا کردار ہم پارلیمنٹ کے اندر بھی کریں گے اور باہر بھی ، مسائل کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے ‘اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے‘ شاید وہ اس قابل اب جا کر ہوئے ہیں، ہم ان معاملات میں ان کے فریق نہیں ہیں۔ 2018ءکے بعداسمبلیاں اپنی اہمیت کھو بیٹھی ہیں‘ اس سیاست میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید