کراچی(این این آئی) کراچی میں دھابیجی سے آنے والی مین لائنیں پھٹنے کے بعد شہر میں پانی کی قلت برقرار ،صورتحال معمول پرنہیں آسکی جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے، مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ ٹینکرز مافیا کی چاندنی ہو گئی ہے، تفصیلا ت کے مطابق پانچ دن قبل دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کی وجہ سے لائنیں پھٹ گئی تھیں جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو گئی اور کئی دن گزرنے کے باوجود فراہمی آب معمول پر نہیں آسکی ،واٹر کارپوریشن نے دعوی کیا ہے کہ شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے اور سرکاری ہائیڈرنٹس سے بھی پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے پانی کی فراہمی بند ہے اور سات سرکا ری ہائیڈرنٹس سے بھی پانی بہت کم دیا جارہا ہے۔