اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) شوگر انڈسٹری کو 60یوم میں مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت ملنے کا امکان،وفاقی کابینہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں آئندہ ہفتے ای سی سی سمری کی منظوری دیگی ، شوگر ایڈوائزری بورڈ آف پاکستان نے اپنے چیئرمین رانا تنویر حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور پاکستان شوگر انڈسٹری کے دیرینہ مطالبے کا جائزہ لیا جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت شوگر انڈسٹریز کو تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی فوری منظوری دے کیونکہ پاکستان کے پاس پندرہ لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ نومبر 2024ء سے نیا کرشنگ سیزن شوگر انڈسٹری شروع کرنے جا رہی ہے۔