• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈانٹرمیڈیٹ نتائج میں طالبات کی سبقت،پہلی تینوں پوزیشن حاصل کرلیں

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول کے امتحاانات میں طالبات نے میدان مار لیا اور پہلی تین پوزیشن حاصل کر لیں ۔ پنجاب کالج تلہ گنگ کی نتاشہ رضوان نے1142 نمبر لے کر پہلی جبکہ دوسری پوزیشن دو امیدواروں نے1141 نمبر لے کر حاصل کی جن میں شباب فاطمہ اور زہرا فاطمہ شامل ہیں ان کا تعلق بھی پنجاب کالج تلہ گنگ سے ہے جبکہ تیسری پوزیشن فرح رشید نے 1140 نمبر لے کر حاصل کی۔ ان کا تعلق پنجاب کالج گوجرخان سے ہے ۔پری میڈیکل میں طلبہ میں لارنس کالج کے سعد علی تارر نے 1134 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، احمدشیرنے 1133 نمبر لے کر دوسری اور خوباب عبداللہ نے 1127 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڈیکل گروپ میں طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کیں۔ انجینئرنگ گروپ طلبہ میں رائل کالج چکوال کے محمد حمزہ سلطان نے 1125 نمبر لے کر پہلی، عبید الرحمن نے 1118نمبر لے کر دوسری اور محمد انس بلال نے 1115 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ طالبات میں مہربانو نے 1131 نمبر پہلی ، شامین بی بی نے 1119 نمبر لے کر دوسری اور سویرا زینب نے 1115 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس طلبہ میں حمزہ احمد نے 1120 نمبر لے کر پہلی، آصف مجتبی نے 1101 نمبر لے کر دوسری اور حافظ منیب الرحمن نے 1101 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جنرل سائینس طالبات میں زہرا ارشد نے 1134 نمبر لے کر پہلی، فضا قریشی نے 1109 نمبر لے کر دوسری اور ماہ نور نے 1105 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ طلبہ میں محمد نعمان نے 1040 نمبر لے کر پہلی احمد رشید نے 1027نمبرلے کر دوسری اور عزیز اور ابریش عزیز نے 1003 نمبر ایک تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کامرس گروب طا لبات میں ھضرامظہر 1089 نمبر لے کر پہلی، مریم بی بی نے 1086 نمبر لے کر دوسری اور فاطمہ سعید نے نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینتیز گروپ میں طلبہ میں علی شیر1032 نمبر لے کر پہلی، پوزیشن محمد صلاح الدین نے980 نمبروں سے دوسری اور محمد فہدنے969 لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ۔ طالبات کے گروپ میں صائمہ پروین نے1045 نمر لے کر پہلی، ادیبہ یاسمین نے1034 نمبر لے کر دوسری اور شاہ رقعہ طلعت نے1029 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بورڈ میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب بدھ کو فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ہو گی ۔حنیف عباسی مہان خصوصی ہوں گے
اسلام آباد سے مزید