• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کا اسکرپٹ عمران کا لکھا نظر آتا ہے، ہدایت پر عمل ہوا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے باعث پارٹی کو جلسے کا نقصان ہوگیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ جلسے کا پورا اسکرپٹ عمران خان کا لکھا نظر آتاہے ،انہوں نے جو ہدایات دی تھیں اس پر سب لوگوں نے عمل کردیا، تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ جلسے میں جو تقاریر کی گئیں کیا یہ پہلے سے منصوبہ بندی تھی کہ ریاستی اداروں اورمیڈیا کو ٹارگٹ کرنا ہے،جو تقاریر کی گئیں جو دکھایاگیا اس سے لگ رہا ہے کہ یہ واقعی پری پلان تھا،تجزیہ کارسہیل وڑائچ نےکہا کہ گنڈا پورکو پنجابی فلموں کے کردار میں فٹ دیکھیں، ایک طرف وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں وہاں شاید اونچی آواز میں بات بھی نہیں کرتے،تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ گنڈا پور اور اس طرح کی تقاریر نقصان پہنچائیں گی۔ تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ جلسے میں جو تقاریر کی گئیں کیا یہ پہلے سے منصوبہ بندی تھی کہ ریاستی اداروں اورمیڈیا کو ٹارگٹ کرنا ہے۔جو تقاریر کی گئیں جو دکھایاگیا اس سے لگ رہا ہے کہ یہ واقعی پری پلان تھا۔ مراد سعید پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ان کی ریکارڈڈ ویڈیو میں تقریر بہت سخت تھی۔انہوں نے افغانستان کے حوالے سے ایک بیا ن دیا جو بہت نقصان دہ ہے ۔

اہم خبریں سے مزید