• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کی آزادی کسی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیتی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی ویژن چینلوں کو جاری اظہار وجوہ کے نوٹس واپس لینے کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہےجس میں قراردیاگیا ہے کہ میڈیا کی آزادی کسی کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیتی آئین کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے لیکن یہ حق قانون کے تابع ہے عدالت نے اظہار وجوہ کے نوٹسز پر جواب داخل کروانے کیلئے ٹی وی چینلوں کو مناسب وقت دیا تھا ٹی وی چینلوں کی جانب سے متفرق درخواستوں کے ذریعے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ مستقبل میں ایسی غلطی نہیں دہرائی جائیگی، 26چینلوں کے مشترکہ وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا تمام ٹی وی چینلز یہ نشر کرینگے کہ انہوں نے عدالت سے معافی طلب کی ہے جبکہ 28جون کے عدالتی حکمنامہ کے متعلقہ قرآنی احکامات کے پیراگراف بھی نشر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔
ملک بھر سے سے مزید