• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی: سرحد پار سے افغان فورسز کی جارحیت، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی

کوئٹہ (این این آئی )نوشکی میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔ باڑ کی مرمت کے دوران پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ، جواب میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے نوشکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں جارحیت کی گئی، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرف سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید