راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مری کیلئے ایک بار پھرنئے بلڈنگ بائی لاز تیار کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں کئی مرتبہ بلڈنگ بائی لاز تیار کئے جاچکے ہیں۔ادھر مری کی ماسٹر پلاننگ کے سلسلے میں میکروپلاننگ مکمل ہو گئی ہےجبکہ مائیکرو پلاننگ کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کامعاملہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھجوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی کھینچا تانی کے باعث مری میں بلڈنگ بائی لاز پر اتفاق رائے اورعملدرآمد جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے نام پر ماضی میں مری میں اربوں روپے کی تعمیرات کو منہدم تو کردیا گیا لیکن ان تعمیرات کے کسی ذمہ دار کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ نئے بائی لاز کیلئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہو۔