• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پبلک ٹوائلٹ جیسی سہولت سرے سے غائب، عوام کو مشکلات

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ایک طرف پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سینی ٹیشن پروگرام کے تحت دیہات میں رفع حاجت کیلئے کھلی جگہوں کی بجائے ٹوائلٹس سہولت کی فراہمی کا منصوبہ چلایا جارہا ہےتو دوسری طرف راولپنڈی میں عوامی مقامات پر پبلک ٹوائلٹ جیسی سہولت سرے سے ہی غائب ہوچکی ہے ۔ اس مقصد کیلئے جو سرکاری جگہیں موجود تھیں وہ یا تو ختم کردی گئی ہیں یا ان پر قبضہ ہوچکا ہےجس کے باعث شہریوں کو پبلک مقامات پر ٹوائلٹس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر کھلے عام فضلے سے پاک ماحول کے قیام کے لئے اپروچ ٹو ٹوٹل سینٹی ٹیشن واش پروگرام کے تحت راولپنڈی تحصیل کے 183 دیہات کو او ڈی او(Open Defecation Free) فری قرار دے دیا گیاہے۔ ضلع میں981دیہات ابھی او ڈی ایف ہونے ہیں۔پروگرام کا آغاز 2014-15 میں کیا گیا تھا۔