• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فرخت کے دباؤ سے مندی، 620 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،منافع کی خاطر فروخت کا دبائو بڑھنے سےمارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100 انڈیکس میں 620پوائنٹس کی کمی،86ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 46.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 80ارب 14 کروڑ 34لاکھ روپے گھٹ گئی،تاہم کاروباری حجم 8.21فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازں سرمایہ کاروں نے منافع کی خاطر فروخت بڑھا دی جس سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس میں666پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 86ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس620.23پوائنٹس کی کمی سے 86205.66پوائنٹس سے کم ہو کر 85585.43 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 252.19 پوائنٹس کی کمی سے27236.20 پوائنٹس سے کم ہو کر 26984.00پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 348.61پوائنٹس کی کمی سے 55292.64پوائنٹس سے کم ہو کر 54944.03 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرزکا کاروبار ہوا،173کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،208کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 69کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید