• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر سٹریٹ کرائم جاری، موبائل فونز، نقدی، دو موٹرسائیکل چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوںمیں شہری15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ،14افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت کے 23 تھانوں میں 16 اکتوبر کو ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم، نقب زنی اورچوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صرف 4 تھانوں میں 5 مقدمات درج کئے گئے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے، تھانہ کراچی کمپنی میں موٹر سائیکل چوری کے دو جبکہ تھانہ گولڑہ اور تھانہ کورال میں گھروں کے تالے ٹوٹنے کے دو مقدمات درج ہوئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار ارباب صغیر سے موبائل اور30ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفار مر چوک میں نامعلوم ملزم احسن محمود سے موٹر سائیکل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار یوسف خان سے پارسل مالیتی ایک لاکھ 84ہزار302 روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار محمد رمضان سے موبائل اور 15ہزار روپے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ گنگ میں نامعلوم ملزم سید زوار حسین ، سید عامر حسین اور علی حیدر سے 15 ہزار روپے ،موبائل ،شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کرلے گئے۔وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔خیابان سرسید میں حسیب کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور موبائل،ریلوے سکیم 9میں نوید اسلم کے گھر کے تالے توڑ کر7 لاکھ روپے ، سونے کا ہار سیٹ وزنی ایکتولہ ،ریلوے سکیم 9 میں عمیر چو دھری کے گھر کے تالے توڑ کر50 ہزار روپے اور طلائی زیورایک تولہ ،پسوال میں اللہ رحمان کی 5 بکریاں ،وحدت کالونی میں امجد نذیر کے گھر سے موبائل فون اور 12 ہزار روپے،بحریہ فیز8میں حمزہ تنویر کے گھر سے موٹرسائیکل ، 4 تولے زیور، 40 ہزار روپے اور دیگر سامان چوری کر لیاگیاچوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید