• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا آئینی ترمیمی بل کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ نے آئینی ترمیمی بل کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ ترمیم قابل مذمت ، مقصد مرضی کا چیف جسٹس نامز کرنا ہے ، کراچی پریس کلب میں سینئر وکلاء کی چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف پریس کانفرنس منعقد ہوئی، اس موقع پر سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منیر اے ملک نے کہا کہ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ عدلیہ آزاد ہے، اس موقع پر سینئر وکیل حیدر امام رضوی اور دیگر سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ جب تک اس بل کو واپس نہیں لیا جائیگاوکلا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انکا مقصد اپنی مرضی کا چیف جسٹس نامزد کرنا ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنا مقصد ہے، جوڈیشل کمیشن بھی اب پارلیمان کے نیچے آگیا ہے، یہ ترمیم رات کی تاریکی میں کی گئی، بغیر کسی کو دکھائے یہ عمل کیا گیا، یہ ترمیم کسی بھی طرح سے اچھی ترمیم نہیں ہے، آئینی عدالت ہمیں کسی بھی طرح سے نا تھیں اور نا ہیں ،قاضی فائز عیسیٰ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ کسی بھی بینچ کی تشکیل میں کردار ادا نا کریں، بار ایسوسی ایشن تحریک چلائے گی کسی بھی طرح سے اس ترمیم پر عمل نہیں ہونے دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید