• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قیادت کو پاکستان میں سکیورٹی پر گہری تشویش، چینی سفیر

اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا کامیاب انعقاد خوش آئند ہے قائدین میں ملاقاتوں کا تسلسل دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور پر ہم آہنگی کا غماز ہے چینی قیادت کو پاکستان میں سکیورٹی بارے گہری تشویش گزشتہ چار ماہ کے دوران چین اور پاکستان کے راہنمائوں کی دوسری بار ملاقاتیں ہمارے قریبی تعلق اور اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اہم امور پر ہم آہنگی کی غمازی کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متعین چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے جمعے کو چینی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اور سوالوں کے جواب میں کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران پاک چین تعلقات، زیر تکمیل منصوبوں اور متعلقہ امور کے علاوہ ان منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

ملک بھر سے سے مزید