• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی

کراچی (جنگ نیوز) سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ کی آخری قسط ہفتے کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیگی۔ اپنے دبدبے کے عروج پر پہنچ کر ناظرین سے رخصت ہونے والی اس سیریل کو محسن مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔ ریحانہ آفتاب کی تحریر کی گئی کہانی میں دُعا کو کتنے ہی سہنے پڑے ہیں غم کے پہاڑ، لیکن نوشیرواں پہ قائم ہے اس کا اب بھی بھروسہ اور پیار۔ ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ نے جیو ٹی وی کے ناظرین کو اپنے سحر میں کرکے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر پاکستان کی تاریخ کے پہلے ون بلین پھر ٹو بلین تیز ترین ویوز حاصل کرکے اپنی اہمیت کا پرچار کیا۔ ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کیسے ترقی کے ایک سنگ میل کے ساتھ بنانے والے ہیں اس سیریل کو یادگار؟۔ یہ سب ناظرین ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ کی آخری قسط میں ”جیو ٹی وی“ سے ملاحظہ کرسکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید