• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننس بہتر کرنے کیساتھ کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور قائمہ کمیٹی خزانہ کے رکن عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدے پر ان کیمرہ بریفنگ پر احتجاج کیا اور اعتراض کیا کہ آئی ایم ایف کی بریفنگ میں ایسی کوئی حساس چیز نہیں کہ اجلاس میڈیا کے بغیر کیا جائے ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ایک عوام دستاویز ہے تاہم چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی درخوست پر اجلا س کو ان کیمرہ کر دیا اوراجلاس میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے آئی ایم ایف کےساتھ ہونیوالے معاہدے پر بریفنگ دی اور ارکان کمیٹی کے سوالوں کے جواب دیئے ۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ3 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ توازن سرپلس ہے جبکہ مالیاتی خسارے پر بھی قابو ہے، زرمبادلہ کےذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں ،شرح سود 22فیصد سے کم ہو کر 15فیصد پر آچکی جبکہ مہنگائی 38فیصد سے کم ہو کر 7فیصد پر آگئی ،صنعتی شعبے کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے، نجی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں بھی اضافہ ہورہا ہے،غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ا ورماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 5فیصد کے قریب ہو گئی ، دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں،خوراک کی قیمتوں میں کمی کیلئے ای سی سی میں ماہانہ بنیاد پر جائزہ لیاجائے گا۔
اہم خبریں سے مزید