کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقد اکیڈمک کونسل کے حالیہ اجلاس میں جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجزمیں جاری ڈگری پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس کے امتحانات کوسیمسٹرسسٹم کے تحت لینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے تحت ہر مضمون کا 100 نمبرزکا پرچہ ہوگا، اس کے امتحانات شعبہ امتحانات جامعہ کراچی کے تحت ہوں گے اورتمام 100 نمبرزکا اختیار شعبہ امتحانات جامعہ کراچی کے پاس ہوگا، اجلاس میں شعبہ کمپیوٹرسائنس کے زیر اہتمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں چارسالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس میں داخلوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔