راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین والنٹیئر مینجمنٹ و مرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ 60ہزار نوجوان بطور رضاکار الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکے۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ سسٹم پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کی رجسٹریشن کر کے اسکل ڈویلپمنٹ اور کورسز کا اہتمام کیا۔ سرسبز پاکستان مشن میں 12لاکھ پودے لگا چکے۔ سید وقاص جعفری‘ ڈاکٹر طارق سلیم‘ رضوان احمد‘ امجد حسین شاہ‘ حامد اطہر ملک‘ محمد صنان اکبر اور وقاص جعفری نے بھی خطاب کیا۔